اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی سینیٹ میں غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں یکجہتی قرارداد منظور کی ہے۔ سینیٹ کے ڈپٹی چیرمین صابر بلوچ کی صدارت میں سینیٹ نے فلسطییوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کی گئي۔ یہ قرارداد سنیٹر رضا ربانی نے پیش کی جسے متفقہ طورپر سب منظور کرلیا گيا۔ پاکستانی سنیٹ کی قرارداد میں غزہ پرصیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی گئي ہے۔ اس قرارداد میں کہا گیا ہےکہ اسلامی سربراہی کانفرنس اور مسلم ممالک غزہ کے معاملے پر خاموش ہیں جبکہ اقوام متحدہ بھی اس مسئلے کو حل کرانے اور اسرائيل کو جارحیت سے باز رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ قابل ذکرہے پاکستان کی قومی اسمبلی میں بھی چند روز قبل فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قرارداد منظور کی گئي تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲