8 اگست 2014 - 12:39
ایبولا وائرس کے پھیلنے سے مغربی افریقہ میں ایمرجنسی نافذ

افریقہ کے مغربی علاقوں مہلک بیماری ایبولا کے پھیلنے کے پیش نظر گينی کوناکری، لائبیریا، سیرالئون اور نائجیریا نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ براعظم افریقہ کے مغربی علاقوں مہلک بیماری ایبولا کے پھیلنے کے پیش نظر گينی کوناکری، لائبیریا، سیرالئون اور نائجیریا نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ادھر عالمی تنظیم صحت نے آج سوئيٹزرلینڈ میں افریقہ میں ایبولا بحران کے بارے میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس بند دروازوں کے پیچھے ہوا۔ عالمی تنظیم صحت کے اس ہنگامی اجلاس میں یہ بحران ایبولا اور عالمی سطح پر اس مہلک بیماری سے مقابلہ کرنے کی راہوں کا جائزہ لیا گيا۔ عالمی تنظیم صحت کے سربراہ نے کچھ دنوں قبل خبردار کیا تھا کہ ایبول وائرس کنٹرول سے خارج ہوچکا ہے اور اس کے عالمی سطح پر پھیلنے کا قوی امکان پایا جاتا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایبولا سے اب تک نو سو بتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سات سو اس میں مبتلا ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲