اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت نے بہتر گھنٹے کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد فورا غزہ پر حملے شروع کردئے جن میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہوگيا۔ الاقصی چینل کی رپورٹ کے مطابق آج جمعے کو بہتر گھنٹے کی جنگ بندی کے اختتام پر صیہونی درندوں نے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردئے جس میں ایک فلسطینی بچہ شہید اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ صیہونی طیاروں نے غزہ کے مشرق میں الزیتون علاقے پر بمباری کی جس میں دو گھر تباہ اور ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔ صہیونی طیاروں نے غزہ کے شیخ عجلین علاقے پر بھی بمباری کی ہے جس میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔






















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲