اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے شہر الرقہ میں دھشتگرد قوم داعش اور شامی فوجیوں کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ شام میں انسانی حقوق تنظیم نے بتایا ہے کہ دھشتگرد گروہ داعش نے شام کے شمالی شہر الرقہ میں ایک فوجی چھاونی پر حملہ کر کے افواج کے27 افراد کو ذبح کر ڈالا ہے جبکہ اس حملے میں 14 دھشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
دھشتگردوں نے اس چھاونی پر دھماکہ خیز مواد سے بھرے تین ٹرکوں کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 شامی افواج کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ شامی ذرائع کے مطابق فوج نے بھی کافی دلیری سے داعشیوں کا مقابلہ کیا اور ان کے 14 افراد کا ہلاک کیا ہے۔
تکفیریوں نے فوجیوں کو مارنے کرنے کے بعد ان کے سر گردنوں سے جدا کر دئے۔











۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲