7 اگست 2014 - 12:54
نائب صدر: غزہ میں صہیونی ریاست جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے

نائب صدر اور خواتین کے امور کے مرکز کی سربراہ شہیندخت ملاوردی نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے مظالم کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر اور خواتین کے امور کے مرکز کی سربراہ شہیندخت ملاوردی نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے مظالم کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ شہیندخت ملاوردی نے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں خواتین اور بچوں پر صیہونیوں کے حملے نسل کشی کے مقصد سے انجام پا رہے ہیں۔ شہیندخت ملاوردی نے غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم کے جائزے کے لۓ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیۓ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی تنظیمیں غزہ کے مظلوم عوام پر صیہونی حکومت کے مظالم کو اچھا نہیں سمجھیں گی اور اپنی ساکھ خراب نہیں کریں گی۔

.......

/169