اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری گروہ داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کا معاون ’’ابوعلی الانباری‘‘ عراقی افواج کے فضائی حملوں میں ہلاک ہو گیا ہے۔
عراق کے الاعلام الوطنی مرکز کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے گزشتہ روز بدھ کو انجام پائے جن میں کئی تکفیریوں کے علاوہ الانباری بھی ہلاک ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں داعش کے دیگر دو سرغنہ ’’ابو اعلاء العفری‘‘ اور ’’ابوحسن الصحابی‘‘ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
عراقی ذرائع نے داعش کی طرف سے قائم کی گئی نام نہاد شرعی عدالت کی عمارت پر ہوئے حملے میں اس عدالت کے قاضی ’’ابوانس المھاجر‘‘ کی ہلاکت کی بھی خبر دی ہے۔
گزشتہ روز کردستان کی فوج پیشمرگہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے موصل میں داعشیوں کے ٹھکانوں پر حملے کر کے عراق میں مذہبی عمارتوں اور مزاروں کو مسمار کرنے والے داعشی عہدہ دار ’’ابو عبد الرحمان امجد‘‘ کو ہلاک کر دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی افواج نے صوبہ نینوا کے السعیدات اور الرویعیہ علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲