7 اگست 2014 - 09:17
واشنگٹن اور کابل اپنی مہم کا ازسرنو جائزہ لیں: امریکی ایوان نمائندگان

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوئنر نے افغانستان میں امریکی افواج کو مجوزہ شیڈول سے زیادہ مدت تک ٹھہرانے کے حوالے سے کام کرنے میں اوباما کی مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوئنر نے افغانستان میں امریکی افواج کو مجوزہ شیڈول سے زیادہ مدت تک ٹھہرانے کے حوالے سے کام کرنے میں اوباما کی مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔
اوباما انتظامیہ نے مئی میں افغانستان سے رواں سال کے آخر میں امریکی افواج کے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں امریکی مقاصد پورے ہو چکے ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا تھا کہ 2015 کے اختتام تک 9800 امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے اور 2015 کے اختتام تک ان کی تعداد آدھی کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس موقع پر اوباما انتظامیہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر افغانستان سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کرتا تو وہ مجوزہ شیڈول سے قبل ہی اپنی افواج واپس بلا سکتے ہیں۔
تاہم اسپیکر بوئنر کا کہنا ہے کہ میجر جنرل ہیرلڈ گریہن کا قتل بہت بڑا سانحہ ہے اور اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ واشنگٹن اور کابل اپنی مہم کا ازسرنو جائزہ لیں اور انتہائی سوچ بچار کے بعد مستقبل کے لیے کوئی اور قدم اٹھائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲