اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے بدھ کے دن اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پاکستان کو ایران کی گيس کی شدید ضرورت ہے، کہا کہ ان کا ملک ایران سے پاکستان تک گيس پائپ لائن پروجیکٹ پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان کا تیل اورگيس کے شعبے کا ایک وفد رواں ماہ کے دوران ایران کا دورہ کرے گا ۔ اس دورے میں ایران پاکستان گيس پائپ لائن پروجیکٹ پر عملدرآمد کے راستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران اور پاکستان نے چوبیس مئی دو ہزار نو کو ایران سے پاکستان گیس برآمد کۓ جانے کے دوطرفہ سمجھوتے پر دستخط کۓ تھے۔ جس کے تحت اکتیس دسمبر دو ہزار چودہ تک ایران سے پاکستان کو گیس کی سپلائی شروع ہونا ہے ۔ آئي پی نامی اس پروجیکٹ کے تحت ایران روزانہ پاکستان کو سات سو پچاس ملین مکعب میٹر گيس برآمد کرے گا۔ پاکستانی حکام اپنے ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے سلسلے میں اس پروجیکٹ کو بہت اہم جانتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲