6 اگست 2014 - 18:53
پاکستان سے افغانستان کی طرف ایک سو ترپن راکٹ فائر

پاکستان کی سرزمین سے افغانستان کے صوبۂ کنڑ کے شہر دانگام کو ایک سو ترپن راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبۂ کنڑ کے پولیس چیف عبدالحسیب سید خیلی نے بدھ کے دن افغان میڈیا سے کہا کہ منگل کے دن ہونے والے اس حملے کے بعد دانگام شہر کے کئی گھر دوسرے مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔  عبدالحسیب سید خیلی نے اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ  گزشتہ تین برسوں سے پاکستانی سرزمین سے افغانستان کے سرحدی علاقوں پر راکٹوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں اور کافی مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
افغان وزارت خارجہ نے بارہا پاکستان کی سرزمین سے یہ حملے بند کۓ جانے کامطالبہ کیا ہے اور انتباہ بھی دیا ہے کہ یہ حملے جاری رہنے کی صورت میں افغان حکومت ان حملوں کی روک تھام کے لۓ خود ہی اقدامات انجام دے گي۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲