اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں حکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف نکالے جانے والے جلوس میں وسیع پیمانے پر شرکت کی دعوت دی ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں حکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ دن آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف نکالے جانے والے جلوسوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں۔
واضح رہے کہ جمعہ کے دن بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جلوس نکالا جائے گا۔ دریں اثناء بحرین کے مختلف شہروں میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بحرین میں فروری سنہ دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے جاری ہیں۔
مظاہرین ملک میں جمہوری حکومت کے قیام اور آل خلیفہ کی سرنگونی کے خواہاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲