اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی نے عراقی خبررساں ایجنسی وردنا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کہ بارزانی نے عراق کے وزیر اعظم کو ایک خط ارسال کرکے بغداد حکومت کے ساتھ اختلافات حل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ کرد سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ عراق کی فوج کی جھڑپوں کے آغاز کے بعد کرکوک کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ کرکوک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بارزانی نے کہا تھا کہ عراق کے علاقے کردستان کی علاقائی حکومت، تیل کی دولت سے مالا مال علاقے کرکوک کو بغداد کی مرکزی حکومت کو واپس نہیں کرے گی۔ اس اعلان کے بعد عراق کی اکثر سیاسی شخصیات اور گروہوں نے بارزانی کے بیان پر شدید تنقید کی تھی۔ عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے بھی کردستان کے علاقے پر الزام لگایا تھا کہ یہ علاقے دہشتگرد گروہوں کی پر امن پناہ گاہ میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ عراق کے علاقے کردستان کے علاقے کے سربراہ بارزانی نے اپنے اس خط میں بغداد کی مرکزی حکومت کے ساتھ تعلقات کے معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ کردستان، بغداد حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا خواہاں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲