5 اگست 2014 - 20:04
مغربی داعشی دھشتگرد کے ہاتھوں ۵ شامی ذبح+ تصویر

مغربی ممالک کے رہنے والے داعشی دھشتگرد محمد حمدوش نے شام میں ۵ شامیوں کو ذبح کر دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مغربی ممالک کے رہنے والے داعشی دھشتگرد محمد حمدوش نے شام میں ۵ شامیوں کو ذبح کر دیا ہے۔
ہسپانوی پولیس اور مغربی ممالک کی انٹیلی جنس سروسوں نے ۲۸ سالہ حمدوش کی شناخت کرواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہسپانوی شہر الفنیدق کا رہنے والا ہے اور اس نے ہسپانوی لڑکی سے ہی شادی کر رکھی ہے۔
اس دھشتگرد نے سوشل نٹ ورک پرایک ویڈیو کلیپ شائع کی ہے جس میں وہ ایک بڑے چھرے کے ساتھ شامیوں کو ذبح کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کی بیوی اسیہ احمد محمد بھی شام میں جا کر دھشتگردوں کی مدد کر رہی ہے۔
ہسپانوی پولیس کے مطابق حمدوش نے شادی میں اپنی بیوی کو دھماکہ خیز مواد کی بیلٹ تحفے میں دی۔
ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ حمدوش شام جانے سے پہلے کپڑے کی دکان کرتا تھا لیکن شام میں سرگرم دھشتگردوں نے اسے اپنی طرف جذب کر لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲