اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لبنان کے عرسان علاقے میں مسلح دہشتگردوں اور لبنانی فوج کے درمیان جھڑپ کے بعد حزب اللہ لبنان نے تاکید کی ہے کہ جدوجہد کے لئے فوج کی حمایت اور لبنان سے دہشتگردوں کو باہر نکالنا نہایت ضروری ہے۔ درایں اثنا لبنانی وزیراعظم تمام سلام نے مشرقی لبنان میں مسلح دہشتگردوں سے کسی بھی طرح کی گفتگو اور ساز باز کو مسترد کرتے ہوئے اس علاقے سے ان کے انخلاء پرتاکیدکی ہے۔ واضح رہے کہ لبنانی فوج نے گذشتہ دو دنوں سے عرسان کے علاقے سے دہشتگردوں کو باہر نکالنے کی کاروائياں شروع کردی ہیں۔ لبنانی فوج اب تک دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کرچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲