اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر نے غزہ میں انسانی بحران میں مدد کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون پراتفاق کرلیا ہے۔ ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ امیرعبداللہیان اور محمد بدرالدین زاید نے تہران میں ناوابستہ تحریک کی فلسطین کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر غزہ کے عوام کی مدد پر تاکید کی۔ مصر کے نائب وزیرخارجہ محمد بدرالدین زاید نے کہا کہ تہران میں ناوابستہ تحریک کی فلسطین کمیٹی کے کامیاب اجلاس سے پتہ چلتا ہے کہ ایران مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں کافی اہتمام کرتا ہے۔ مصر کے وزیرخارجہ نے ایران کی جانب سے غزہ کے عوام کے لئےامداد بھیجنے کے سلسلے میں مصر کے قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ غزہ کے عوام کے لئے ایران کی امداد ان کے مسائل ومشکلات میں کمی کا باعث ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲