اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ھافینگٹن پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں گلن گرین والڈ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ برتاؤ کے مسئلہ میں امریکی نامہ نگاروں نے نہایت ہی بزدلانہ رویّہ اختیار کیا ہے اور غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی طرف اشارہ کرنے سے بھی اجتناب کیا ہے۔ گرین والڈ نے مزید کہا ہے کہ غزہ پر حملے کے حوالے سے خبروں کے انعکاس میں امریکی میڈیا نے کچھ اس طرح کا رویّہ اپنا ہے کہ جیسے اسرائیلیوں کی جانیں، فلسطینیوں کی جانوں سے زیادہ عزیز ہیں۔ امریکہ کے اس معروف نامہ نگار نے تاکید کی ہے کہ غزہ سے مربوط خبروں کو منعکس کرنے میں امریکی ذرائع ابلاغ نے نسل پرستانہ اور اسلامو فوبیا جیسا رویّہ اختیار کیا ہے۔ واضح رہے کہ گلن گرین والڈ وہ امریکی روزنامہ نگار ہے کہ جس نے سب سے پہلے ایڈورڈ اسنوڈن کے ساتھ انٹرویو کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲