5 اگست 2014 - 10:56
نیو یارک:  امریکی خاتون کے نعرے، مردہ باد اسرائیل دہشتگرد

ایک امریکی خاتون غزہ پر اسرائیلی بمباری کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد حماس سے اظہار یکجہتی کے لیے اکیلی سڑک پر نکل آئی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مظلوم شہریوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرنے والی یہ خاتون بہ آواز بلند کہہ رہی تھی '' حماس زندہ باد، حماس پر اللہ کی رحمت ہو''۔

امریکی خاتون کا فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا انداز منفرد تھا کہ وہ اکیلی بھرے پرے نیو یارک میں اپنے احساسات دوسروں تک پہنچا رہی تھی۔ اس سے پہلے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگ اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں۔

اس اپنی دھن میں مگن خاتون کے نعرے سن کر ایک اور امریکی نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا تم بیمار ہو جو دہشت گردوں کے حق میں نعرے لگا رہی ہو۔

.......

/169