اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے قدس میں ایک فلسطینی نے بلڈوزر نے صہیوںیوں پر حملہ کر کے دو یہودیوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
صہیونی حکومت نے اس جوان کی شجاعت مندانہ کاروائی کے بعد اس کے بلڈوزر کو اپنے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے ۲۴ گولیاں اس جوان کی طرف فائر کی جس کی وجہ سے وہ شید ہو گیا۔
حماس نے اس جوان کی جرئت کا سراہتے ہوئے اسے شہادت طلب اقدام قرار دیا۔
واضح رہے کہ غزہ پر صہیونی حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے متعدد علاقوں میں فلسطینیوں نے صہیونی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی جوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فلسطینی جوان پتھروں سے صہیونیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔











۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲