اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کے ایک شہری نے مقبوضہ شہر قدس میں دو صیہونیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ الاقصی ٹی وی چنیل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ فلسطینی شہری نے قدس میں کھدائي مشین سے صیہونیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو صیہونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگۓ ہیں۔ جن میں ایک کی حالت میں خطرے میں بتائي جاتی ہے۔ حماس نے قدس شہر میں کی جانے والی اس کارروائی کو شجاعت پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہےکہ یہ اقدام غاصب اسرائيل کے مظالم کے خلاف ایک فطری ردعمل ہے۔ حماس نے صیہونیت مخالف استقامت میں شدت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب مسجد الاقصی میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم دس فلسطینی زخمی ہوگۓ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲