4 اگست 2014 - 16:01
غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک جنگ بندی قبول نہیں

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی استقامت غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کۓ بغیر صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی قبول نہیں کرے گی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے بارے میں کہا کہ حماس تحریک ایسی جنگ بندی کی پابند ہے جس کے نتیجے میں غزہ پٹی کا محاصرہ ختم ہو جائے کیونکہ اس محاصرے کا کوئي جواز نہیں ہے اور یہ محاصرہ غزہ کے بہت سے افراد کی شہادتوں کا سبب بنا ہے۔ خالد مشعل نے غزہ پٹی میں جنگ بندی پر اور اس علاقے پر صیوہنی حکومت کے حملوں کے بند کۓ جانے پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس انسانی المیۓ کا سبب اسرائيل ہے۔

.......

/169