اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دولت اسلامی عراق و شام [داعش] نے اپنے زیر نگین عراق کے شمالی صوبے موصل میں یونیورسٹیوں پر پابندی لگائی ہے
نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ داعش نمائندگان نے جامعات کے اساتذہ اور ڈینز سے ملاقات کی اور بتایا ہے کہ طالب علم تعلیم حاصل نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انتہا پسند گروپ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ یکم ستمبر کو شروع ہونے والی نمام کلاسوں پر تعلیمی پابندی لگائگے. داعش نے یونیورسٹی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ پولیٹیکل سائنس اور قانون کے نصاب کو تبدیل کیا جائے۔ ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ آیا داعش نے اس حوالے سے مزید ہدایات جاری کی ہیں یا نہیں۔
.......
/169