اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے گذشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جرمن کمپنیاں، ایران کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرنے کے درپے ہیں کہ جو گذشتہ برسوں کے دوران ایران پر مغرب کی پابندیوں کے سبب، تقریبا نچلی ترین سطح پر آگئے تھے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کی بحالی کے لئے جرمن کمپنیاں فعّال طریقے سے سرگرم ہوگئي ہیں۔ اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا ہے کہ مستقبل میں جرمن کمپنیوں کے ایران کے ساتھ اچھے تجارتی تعلقات رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق جرمنی میں صنعتی حلقوں نے بھی، ملک کی تجارتی کمپنیوں کے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی لینے کی تصدیق کردی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک، ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے حوالے سے سنجیدہ ہیں۔
.......
/169