اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اتوار کو اعلان کیا کہ نواز شریف کی برطرفی تک مخالفین کا احتجاج جاری رہےگا۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے فقدان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس ملک میں ڈیموکریٹک انتخابات منعقد نہيں ہوں گے ان کی پالیسی کی روش میں تبدیلی نہيں آئے گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان دوہزار تیرہ کے پارلیمانی انتخابات میں بدعنوانی اور دھاندلی پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چودہ اگست کو اسلام آباد میں ملین مارچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲