اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی ہوا بازی کےادارے اور انٹرنیشنل ایر ٹریول ایسوسی ایشن نے ایران کی فضا کو مشرق وسطی میں طیاروں کے لئے سب سے پرامن فضا قرادیا ہے۔ ایران میں ایئر پورٹ مینجمینٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائرکٹر محمد علی ایلخانی نے ریڈیو تہران کے نمائندے کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہفتے کے دن ایران کی فضا سے چھے سو اکتیس پروازیں انجام پائيں جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائي حدود کے پرامن ہونے کی بنا پر اتنی زیادہ پروازیں انجام پائي ہیں۔ واضح رہے ایران کو مشرق وسطی کا سب سے زیادہ پرامن ملک کہا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲