3 اگست 2014 - 15:54
داعش کا شامی صوبہ دیرالزورکے دیہات سے انخلاء

دولت اسلامی (داعش) نے شام کے مشرقی صوبہ دیرالزور کے متعدد دیہات میں ایک غالب سنی قبیلہ کے ساتھ لڑائی کے بعد اپنے جنگجوؤں کو وہاں سے واپس بلا لیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند گروپ نے دیرالزور کے تین دیہات ابو ہمام ،قشقیہ اور غرانیج سے اپنے جنگجوؤں کو واپس بلا یا ہے۔ان تینوں دیہات میں سنی قبیلے الشعيطات کی اکثریت ہے۔
اس قبیلے کے لوگوں نے ایک چوتھے گاؤں میں دولت اسلامی کے قائم کردہ ہیڈکوارٹرز کو نذرآتش کردیا ہے اور علاقے میں واقع پانچویں گاؤں سے بھی داعش کے جنگجوؤں کے انخلاء کی اطلاع ملی ہے۔مذکورہ سنی قبیلے اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان بدھ سے لڑائی جاری ہے اور قبائلیوں نے ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں اس لڑائی کو داعش کے خلاف بغاوت قرار دیا تھا۔
یہ لڑائی اس قبیلے کے تین افراد کی داعش کے ہاتھوں گرفتاری کے ردعمل میں شروع ہوئی تھی اور اس قبیلے نے داعش کے جنگجوؤں پر آپس میں طے پائے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا تھا۔اس میں کہا گیا تھا کہ قبیلے کی حمایت کے بدلے میں اس کے ارکان کو ڈرایا دھمکایا نہیں جائے گا اور اس پر حملے بھی نہیں کیے جائیں گے۔

.......

/169