3 اگست 2014 - 15:44
عراق میں عیسائیوں کی پُرامن ترین جگہ حرم امام علی(ع) ہے۔ واشنگٹن پوسٹ

دہشت گرد گروہ داعش کے قتل عام کے باعث عراق کے مختلف علاقوں سے عیسائی نجف اشرف کی طرف چل پڑے جو کہ ان کیلئے پُرامن ترین جگہ ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خوف سے عراق کے شہر موصل سے فرار ہونے والے عیسائی کربلا اور نجف کی طرف چل پڑے جہاں لوگوں نے ان کا پُرجوش استقبال کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق جب یہ عیسائی خاندان دہشت گردوں کے خوف سے فرار ہوئے اور کربلا اور نجف اشرف پہنچے تو لوگوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور حرم مطہر امام علی(ع) کی طرف سے ان کو جگہ فراہم کی گئی۔
اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ یہ استقبال صرف عیسائیوں کیلئے خاص نہیں تھا بلکہ عراق کے دیگر اقوام کرد اور سنی بھی اس میں شامل تھے۔ شہر بصرہ میں بھی فرار کرنے والے عیسائیوں کو جگہ فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے حضرت امام علی(ع) اور حضرت فاطمہ زہرا(س) کے حالات زندگی کو بھی ذکر کیا ہے۔

.......

/169