3 اگست 2014 - 13:38
حزب اللہ: تکفیری گروہ مشرقی وسطی کے بٹوارے کے لئے سرگرم

حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے علاقے میں تکفیری دہشتگردی کی بابت خبردار کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سید ہاشم صفی الدین نے آج جنوبی لبنان میں ایک تقریب میں کہا ہے کہ تکفیری گروہ آج اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں اور وہ مشرقی وسطی کے بٹوارے اور نابودی کے لئے بعض حکومتوں کی حمایت سے سرگرم عمل ہیں۔ سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ علاقائي قوموں کے لئے استقامت سے بڑھ کر کوئي چيز نہیں ہے اور تکفیریوں کا مقابلہ کرنے نیز امن و استحکام و مقدسات کی حفاظت کرنے کے لئے بھی استقامت ہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج انسانی جذبات اور منطق کا خاتمہ ہوچکا ہے اور امریکہ صیہونی حکومت کی حمایت کررہا ہے لیکن جب صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل عام کی بات آتی ہے تو وہ چپ سادھ لیتا ہے۔ ہاشم صفی الدین نے اطمینان ظاہر کیا کہ غزہ کی تازہ جنگ میں بھی صیہونی حکومت کو لبنان پر تینتیس روزہ جنگ کی طرح شکسات ہوگي اور صیہونی حکومت آخر کار فلسطینی مزاحمت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائے گي۔

.......

/169