اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ تحریک حماس نے کبھی بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی کہا ہے کہ جنگ بندی کے لئے حماس کا ہر اقدام، غزہ کے محاصرے کے خاتمے میں صہیونی حکومت کے اقدام سے مشروط ہے۔ ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں خالد مشعل نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی برقراری کے لئے، اسرائیل حتمی طور پر دباؤ اور غزہ کے محاصرے کو کم کرے تاکہ اس علاقے کے عوام اپنی معمول کی زندگی جاری رکھ سکھیں۔ تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے جنگ بندی پر اسرائیل کے پابند نہ رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیوں کی طرف سے یہ کہا جاتا رہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے فلسطینی مجاہدین پر حملے روکنے کے معنی میں نہیں ہے۔ خالد مشعل نے تاکید کی کہ غزہ میں جنگ بندی صرف، صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے سے مشروط ہے۔
.......
/169