3 اگست 2014 - 10:13
افغانستان میں طالبان کی دو اہم فیکٹریاں تباہ

افغانستان کی سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوبی علاقے میں طالبان کی دو بم فیکٹریوں کا پتہ لگا کر ان کو منہدم کردیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے پریس آفس نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ صوبۂ قندھار میں واقع شہر شاہ کوٹ میں طالبان کی بم بنانے کی دو فیکٹریاں ہیں۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ان دو فیکٹریوں سے ستاون بم اور دو سو کلوگرام دھماکہ خیز مواد اپنے قبضے میں لے لیا اور ان فیکٹریوں کو منہدم کردیا۔ طالبان نے ابھی اس اس خبر کے بارے میں اپنا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

.......

/169