2 اگست 2014 - 18:05
زاریا میں یوم القدس کے شہداء کی مجلس ترحیم/ زکزاکی: مصائب کربلا کے سامنے ہماری مصیبت کچھ نہیں+ تصاویر

اس عالم بزگوار نے مزید کہا: ہمارے اوپر پڑی مصیبت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام پر پڑے مصائب کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کے شہر زاریا میں یوم القدس کے شہداء کے ساتوے کی مجلس ترحیم منائی گئی اور قرآن خوانی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں نائجیریا کی کئی بڑی شخصیتوں نے شیخ زکزاکی کو تسلیت پیش کی اور شہداء کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے قرآن خوانی اور دعا کی۔
نائجیریا کے بزرگ علماء شیخ نور داس، شیخ صالح زاریا اور شیخ بشیر لاوال نے شیخ زکزاکی پر پڑی مصیبت کی انہیں تعزیت پیش کی۔
زاریا کے رہبر شیخ ابراہیم زکزاکی نے اس پروگرام میں کہا: جب بھی کسی مومن پر کوئی مصیبت پڑے تو اسے کربلا کے مصائب یاد کرنا چاہیے اس لیے کہ عاشورا کے مصائب سے زیادہ کوئی مصیبت نہیں ہو سکتی۔
اس عالم بزگوار نے مزید کہا: ہمارے اوپر پڑی مصیبت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام پر پڑے مصائب کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ یوم القدس کے موقع پر نائجیریا کے شہر زاریا میں نکالی گی ریلی پر حکومتی کارندوں نے حملہ کر کے ۳۳ افراد کو شہید کر دیا جن میں شیخ ابراہیم زکزاکی کے تین جوان بیٹے بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲