اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چار عرب ممالک غزہ پرصیہونی حکومت کے حملوں کی حمایت کررہے ہیں۔ امریکی اخبار پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں چار عرب ممالک پرغزہ پٹی میں فلسطینیوں کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ اخوان آن لائن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ پولیٹیکو نے آج امریکی کانگریس کے سابق رکن جواسکاربرو کا مقالہ شائع کیا ہے جس میں انھوں نےلکھا ہے کہ مصر، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اردن غزہ کے فلسطینیوں کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی حمایت کرتے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ کے پاس فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں کو سیاسی راہ حل کی جانب لانےکےلئے اپنے اثر و رسوخ کا زیادہ استعمال نہيں کرسکتا۔ کیونکہ صیہونیوں کو امریکی صدر باراک اوبامہ پر اعتماد نہيں ہے۔ اس امریکی قلم کار اورسیاستداں نے فلسطینی عورتوں اور بچوں کے قتل عام پر مبنی اسرائیلی حکومت کی پالیسیاں جاری رہنے پرتنقید کی اور کہا کہ یہ حملے صرف تحریک حماس کی تقویت کےلئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲