2 اگست 2014 - 12:33
غزہ پر صہیونی بربریت جاری، مظلوم شہیدوں کی تعداد 1671 سے متجاوز+ تصاویر

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے چھبیسویں دن تاہم 1671 نہتے فلسطینی شہید اور 8900 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ میں آج بروز سنیچر کو بھی صبح ایسے حال میں ہوئی کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں دس فلسطینیوں کے لاشے خاک پر پڑے ہوئے تھے اور دسیوں زخمی حالت میں خاک پر ایڑیاں رگڑ رہے تھے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جنگ بندی کے اعلان کے بعد جرائم پیشہ صہیونی حکومت کی طرف سے اس شہر پر ہوئے حملوں کے دوران اس شہر کے ۳۴ افراد شہید ہوئے تاھم آج کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد پچاس ہو گئی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح پر آج ہوئے حملوں کے نتیجے میں ۳۲ افراد شہید ہوئے ہیں۔

گرفتار شدہ اسرائیلی فوجی احتمالا ہلاک
ادھر اسلامی مزاحمت کی قسام بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز جو اسرائیلی اہلکار اسلامی مزاحمت کے جوانوں کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا احتمالا اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملے میں اسلامی مزاحمت کے جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔

نیویورک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے جاری
ادھر پوری دنیا کی طرح نیویورک میں بھی اسرائیلی جرائم کے خلاف مسلسل مظاہرے جاری ہیں گزشتہ روز بھی نیویورک میں نیوز نٹ ورک سی این این کی عمارت کے سامنے مظاہرہ شروع ہوا جو فاکس نیوز امریکہ کے دفتر تک جاری رہا۔ لوگوں نے کثیر تعداد میں اس مظاہرے میں شرکت کر کے فلسطین کے نہتے عوام کی حمایت اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی ذرائع ابلاغ پر دباو ڈالا کہ وہ فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی جرائم کو درست و راست نشر کریں اور حقائق سنسر کرنے سے کام نہ لیں۔
اس کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں بھی اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے صہیونی جرائم کے خلاف دھرنا دیا گیا۔

نماز جمعہ کے بعد پورے ایران میں مظاہرے
اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں اسرائیل و امریکہ کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ پورے ایران میں لوگوں نے نماز جعمہ کے بعد مظاہرے کر کے اسرائیل کی نابودی کے لیے نعرے لگائے اور عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ غزہ پر ہونے والے صہیونی حملوں کا خاتمہ نہیں کروا سکتیں تو کم از کم مصر پر زور ڈالا جائے کہ وہ رفح گزرگاہ کو کھول دے تاکہ ایران غزہ کے مظلوم عوام تک اپنی امداد پہنچا سکے۔

غزہ کے شہیدوں کی تازہ ترین رپورٹ
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے چھبیسویں دن تاہم 1671 نہتے فلسطینی شہید اور 8900 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ سے صحت عامہ کے ادارے نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے زخمیوں کو یہاں سے منتقل کریں چونکہ غزہ میں نہ کوئی ہسپتال سالم بچا ہے اور نہ زخمیوں کے علاج کے لیے دوا دارو میسر ہے جس کی وجہ سے زخمی افراد بھی اپنی جانوں سے منہ ہاتھ دھو رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲