2 اگست 2014 - 12:18
مغربی لڑکیوں کو اپنی طرف جذب کرنے کے لیے داعشی سرغنہ کی ڈھنگوسلہ بازی+ تصاویر

داعشی سرغنے اب مغربی لڑکیوں کو اپنی طرف جذب کرنے کے لیے مختلف طرح کی ڈھنگوسلہ بازی کرتے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری گروہ داعش جہاں ایک طرف شام و عراق میں اپنا بدترین چہرہ دکھلاتے ہوئے بھیانک طریقے سے لوگوں کا قتل عام کر رہا ہے وہاں دوسری طرف سوشل نٹ ورک پر اپنے سرغنوں کی بناوٹی خوبصورتی کی ویڈیو کلپس  اور تصاویر شائع کر کے مغربی دنیا کے ان جوانوں کر اپنی طرف جذب کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو اس گروہ کی حقیقت سےنا آشنا ہیں۔
حالیہ دنوں داعش کے ایک سرغنہ نے سوشل نٹ ورک پر رنگ برنگے کپڑے اور مختلف طرح کی ٹوپیاں پہن کر اپنی تصویریں اور ویڈیو کلیپس شائع کی ہیں تاکہ اپنے زعم باطل کے مطابق وہ اس طریقے سے جوان لڑکیوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتا ہے۔
اس کے بعد کہ عراقی خواتین نے داعشی عناصر کی ہوس کو پورا نہیں کیا اور انہیں زبردستی جہاد النکاح کے لیے آمادہ کرنے کے باوجود انہوں نے خود کشی کا راستہ گوارا کر لیا لیکن داعشیوں کے چنگل میں نہیں آئیں داعشی سرغنوں نے اس طرح کے اقدامات شروع کیے ہیں اور رنگ برنگی تصویریں سوشل نٹ ورک پر شائع کی ہیں۔

.....

/169+242