اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک اسرائیلی اسنائپر شوٹر نے غزہ میں ایک دن میں تیرہ فلسطینی بچوں کو قتل کرنے کااعتراف کیا ہے۔ ڈیویڈ اوادیا نامی اس اسرائیلی اسنائپر شوٹر نے انسٹگرام میں اپنے اکاؤنٹ پراسنائپر رائفل پکڑے ہوئے اپنی ایک تصویرجاری کی۔ اس کی یہ تصویر نامعلوم ہیکروں کے ایک گروہ نے پوری طرح مٹا دی۔ یہ گروہ گذشتہ دو برس میں اسرائیلی ویب سائٹوں پر سیکڑوں بار حملے کرچکا ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ جب تل ابیب کا دعوی ہے کہ اس کی فوج حماس کے مجاہدین کو نشانہ بنا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲