1 اگست 2014 - 15:57
داعش کا مقابلہ کرنے موصل میں’’موصل بٹالین‘‘ اور’’ نبی اللہ یونس(ع) بٹالین‘‘ تیار

موصل بٹالین نے اس شہر میں داعش کی کئی چھاونیوں پر حملہ کر کے تکفیریوں کو بھگا دیا ہے

عراق کے شہر موصل میں اس کے بعد کہ داعش نامی تکفیری ٹولے نے تمام مذہبی مقامات کو مسمار کر دیا اس شہر کے رہنے والے عام لوگوں نے داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے بندوقیں اٹھا لی ہیں۔
الحیات اخبار کے مطابق موصل کے لوگوں نے’’ موصل بٹالین‘‘ کے نام سے لشکر تیار کر کے داعشیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلحہ اٹھا لیا ہے۔
موصل بٹالین نے اس شہر میں داعش کی کئی چھاونیوں پر حملہ کر کے تکفیریوں کو بھگا دیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ موصل بٹالین کے علاوہ نبی اللہ یونس(ع) بٹالین بھی موصل میں وجود پا گئی ہے جو تکفیروں کا مقابلہ کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

یہ چیز ایک رہبر کے لیے باعث افتخار ہے۔۔۔

سید حسن نصر اللہ کا شیخ زکزاکی کو تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کے شہر زاریا میں یوم القدس کے موقع پر ہوئے خونی واقعہ جس میں نائجیریا کے رہبر اور اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل کونسل کے رکن شیخ زکزاکی کے تین بیٹوں سمیت ۳۳ افراد کو شہید کیا گیا کے بعد حزب اللہ جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ نے ایک پیغام ارسال کر کے شیخ زکزاکی کو تسلیت پیش کی ہے۔

سید حسن نصر اللہ کے پیغام میں شیخ زکزاکی اور زاریا کے دیگر داغدیدہ شیعوں کو تسلیت پیش کئے جانے کے بعد آیا ہے کہ ہم ان شریف انسانوں کی شہادت کی آپ کو مبارک باد کہتے ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کے استحکام کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

سید حسن نصر اللہ کے پیغام میں مزید آیا ہے کہ ایک رہبر کے لیے یہ چیز باعث افتخار ہے کہ اس کے بیٹے ایسے واقعے کے شہداء کے درمیان موجود ہوں ممکن ہے کہ واقعہ ان برکتوں کے آغاز کا سبب بنے جو اللہ تعالی نے اس قوم اور ان شہیدوں کے اہل خانہ کے لیے مقدر کر رکھی ہیں۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سراسر ظلم اور بربریت ہے اور اس کے عاملین کو ان کے کیفر کردار تک پہچانا چاہیے نائجیریا کی حکومت کو ایسے واقعات پر شدت سے روک تھام کرنا چاہیے۔

انبیاء کے مزاروں کو شہید کرنے کے بعد داعش کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے احترامی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے ٹی وی چینل آفاق العراق نے رپورٹ دی ہے کہ موصل میں داعش قرآن کریم کی بعض آیتوں کو حذف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق داعش نامی دھشتگرد ٹولہ اس بات کا دعویدار ہے کہ وہ قرآن کریم کی ان آیتوں کو حذف کرنا چاہتا ہے جو مسلمان علماء کے ذریعے دیگر ادیان کے سلسلے میں تحریف کی گئی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق داعش قرآن کریم کے سورہ الکافرون اور آیات تطہیر کو قرآن کریم سے حذف کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ تکفیری ٹولہ داعش ایسے حالات میں قرآن کریم کی بے احترامی کر رہا ہے کہ اس نے اس سے پہلے شہر موصل میں واقع تمام انبیاء کے مزار، مساجد اور امام بارگاہوں کو مسمار کر دیا ہے۔

داعش کا مقابلہ کرنے’’موصل بٹالین‘‘ تیار