1 اگست 2014 - 12:50
فلسطین پر وحشیانہ حملوں میں امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ اپنے وحشیانہ حملے میں امریکی ہتھیار استعمال کیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی الیوم السابع نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی نے آج بروز جمعہ اپنے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ مارٹر گولوں اور بموں سے اسرائیل کی فوج کو لیس کرنے میں واشنگٹن کے اقدام سے نشاندہی ہوتی ہے کہ، امریکہ غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں برابر کا شریک ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا بھی ہاتھ ہے۔ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ غزہ کے شمال میں بیت حانون اور جبالیا کے مہاجر کیمپ میں اقوام متحدہ سے وابستہ دو اسکولوں پر صہیونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملے اور اسی طرح شجاعیہ کے بازار پر حملہ امریکی بموں کے ذریعے ہی انجام پایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲