31 جولائی 2014 - 14:17
جنرل قاسم سلیمانی کے بیان پراسرائیل خوف و ہراس کا شکار

معروف عرب صحافی اور تجزیہ نگار نے فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی حمایت پر مبنی، ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر کے پیغام کو اسرائیل کے خوف و ہراس کا باعث قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق معروف عرب صحافی اور تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے لندن سے شائع ہونے والے اخبار الرای الیوم کے لئے لکھے گئے اپنے مضمون میں فلسطینی مزاحمت کے نام ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی کے پیغام اور تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف کے خط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ دو اقدام، نہ صرف غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے مقابلے میں بڑی تبدیلی کا نقطہ آغاز ہیں، بلکہ یہ دو اقدام، طاقت کے توازن اور علاقے کے سیاسی، جغرافیائی اور فوجی نقشے کو بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ عبدالباری عطوان نے لکھا ہے کہ جنرل سلیمانی کا پیغام، محمد الضیف کا خط ایک وقت میں سامنے آیا اور فلسطین کی مزاحمت کے حوالے سے ایران کی مکمل حمایت اور مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی مخالفت نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے حوصلوں کو تقویت دی ہے اور یہی امر اسرائیل کے خوف و ہراس میں مبتلا ہونے کا سبب بنا ہے۔ معروف عرب تجزیہ نگار نے اپنے مضمون میں لکھا ہےکہ ایران نے اگر کسی کی حمایت کی ہے تو وہ اپنے حامی کا بھر پور دفاع کرتا ہے اور اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہے اور کبھی بھی اس کو تنہا نہیں چھوڑتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲