اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار نے تاکید کی ہے کہ تھران، گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں، صرف ایران کی ضرورتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا۔ سید عباس عراقچی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں امریکہ کی نمائندے ونڈی شرمین کے امریکی کانگریس میں دیئے گئے بیان کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیبات کے بارے میں ہر قسم کے سمجھوتے کے حصول کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات میں ایرانی ایٹمی تنصیبات کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے اور بعض مسائل میں اختلافات ابھی باقی ہیں۔ واضح رہے کہ ونڈی شرمین نے بدھ کے دن امریکی کانگریس میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی اور جوہری مذاکرات میں ایران کے میزائل پروگرام کوشامل کرنےکا مطالبہ کیاتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲