اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سیکریٹری جنرل نے عالمی یوم القدس کے دن نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما اور ان کے بیٹوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ابراہیم زکزاکی کے نام تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ عالمی صہیونیت کے مقابلے میں مظلوموں کے دفاع میں آپ کی مخلصانہ کوشش، اور جدوجہد، امت اسلامیہ کے لئے باعث افتحار ہے۔ عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سیکریٹری جنرل نے دنیا پر حکمرما غیر منصفانہ نظام کی جانب سے غزہ کے بے گناہ عوام کے قتل عام اور فلسطین کے مظلوم عوام پر روا رکھے جانے والے مظالم کے مقابلے میں نائیجیریا کے عوام کے آزادی پسند، خداپسند اور انسانی خدمت پر مبنی اقدامات اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت، الہی آزمائش کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ نائجیریا کے شہر زاریا میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس پر فوج کے حملوں میں 33 شیعہ مظاہرین شھید اور 50 کے قریب زخمی ہوئے ہیں، اور شہید ہونے والوں میں عالمی اسلامی بیداری کونسل کے رکن ابراہیم زکزاکی کے تین بیٹے بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲