31 جولائی 2014 - 11:02
میں درندہ صفت صیہونیوں کو گولی مارنا چاہوں گا: اٹلی کے معروف فلاسفر

انہوں نے یوروپی ممالک کے عوام سے تاکید کی کہ وہ حماس کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہو کر صیہونی حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اٹلی کے مشہور فلاسفر اور یوروپی پارلیمنٹ کے سابق رکن ‘‘گیانی ویٹیمو’’ نے یوروپی ممالک کو حماس کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں از خود صیہونیوں کو قتل کرنا چاہوں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اٹلی کے مشہور ریڈیو شو پر ایسے وقت پرکیا ہے جب اٹلی کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اسرائیل کی وحشیانہ جرائم کے خلاف مظاہرے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں درندہ صفت صیہونیوں کو گولی مارنا چاہوں گا ۔اور جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ مزید صیہونیوں کی ہلاکت کو دیکھنا چاہیں گے تو انہوں نے اس کے حق میں جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین کی تحریک مقاومت حماس کیلئے مزید ہتھیار خریدنے کیلئے فنڈس جمع کرنے کی مہم شروع کرنے والے تھے کیونکہ تحریک مقاومت حماس چھوٹے کھلونے راکٹوں سے غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کررہی ہے جسے کوئی ہلاک نہیں ہورہا ہے۔
انہوں نے یوروپی ممالک کے عوام سے تاکید کی کہ وہ حماس کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہو کر صیہونی حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان کریں۔
ویٹیمو نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نازیوں سے بھی بدتر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲