اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار ‘کونس ٹینٹنو روزو’ نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک مختصر گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیل جو کچھ غزہ پٹی میں کررہا ہے وہ فلسطینیوں کا قتل عام اور ان کی نسل کشی ہے۔امریکی سیاستدان زبان نہیں کھول سکتے کیونکہ ایسا کرنے سے ان کے سیاسی کیرئیر کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کا سیاسی ڈھانچہ اسرائیل کی حمایت اس لئے کرتا ہے کیونکہ اسرائیل مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا فوجی گاہک ہے۔
روزو نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے فلسطین دنیا کا سب سے بڑا کھلی فضا والا جیل ہے اور اسرائیل وہاں کیا کررہا ہے ہمارے سیاستدان اس کی مذمت نہیں کرسکتے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اسرائیل غزہ پٹی میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
اہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کا مشن فلسطینیوں کی نسل کشی اور عوام کی تباہی ہے ۔
قابل ذکرہے کہ امریکی قانون سازوں نے کہا ہے کہ وہ غزہ پٹی پر اسرائیلی بربریت اور جارحیت پر اسرائیل کی حمایت کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲