اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں افغانستان کی سرحد کے قریب واقع لوئیر دیر میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹوں پر مسلح افراد کے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے افغان حکام سے مطالبہ کیا گيا ہےکہ وہ اپنے ملک کی سرزمین سے کۓ جانے والے دہشتگردانہ حملوں کی روک تھام کے لۓ مؤثر اقدامات انجام دیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید آیا ہےکہ پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لۓ وسیع پیمانے پر کوشش کرنی چاہۓ۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے کے دوران پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چھ حملہ آوروں کو ہلاک اور نو کو زخمی کردیا ۔ اس حملے کے بعد پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات افغانستان کے سفیر کو بھی طلب کیا ۔ ابھی تک افغانستان کی حکومت نے اس حملے پر اپنے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲