30 جولائی 2014 - 16:04
نائجیریا میں شیعہ مساجد پر حملہ، چھے افراد شہید

نائجیریا میں تکفیری دہشتگردوں نے شیعہ مسلمانوں کی دو مسجدوں پرخود کش حملہ کیا ہے جس میں چھے افراد شہید ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا میں تکفیری دہشتگردوں نے شیعہ مسلمانوں کی دو مسجدوں پرخود کش حملہ کیا ہے جس میں چھے افراد شہید ہوئے ہیں۔ الیوم السابع کے مطابق منگل کوتکفیری دہشتگردوں نے شہر بوتیسکوم کے شہر دوگوتیبو میں ایک مسجد پر خود کش حملہ کیا جس میں چار نمازی شہید ہوگئے۔ اس کے کچھ لمحوں بعد اسی شہر کے محلے انگوار بولاوا کی ایک مسجد میں بم دھماکہ ہوا جس میں دو شہری شہید ہوئے۔ ان خود کش حملوں کے بعد نايجیریا کی فوج نے بوتیسکوم کے راستے بند کردئے اور شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملے تکفیری دہشتگرد گروہ بو کو حرام نے کئے ہیں۔ واضح رہے عالمی یوم قدس کے مظاہرے پر نایجیریا کی فوج نے فائرنگ کی تھی جس میں شیعہ مذہبی رہنما کے تین لڑکوں سمیت تیس افراد شہید ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲