29 جولائی 2014 - 13:01
غزہ پر حملے میں اہم صہیونی کمانڈر بھی ہلاک

حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بٹالین نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کی جارحیت سے لے کر اب تک صیہونی فوج کے ایک سو دس افسر اور فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بٹالین نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کی جارحیت سے لے کر اب تک صیہونی فوج کے ایک سو دس افسر اور فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ آناتولی نیوز کے مطابق حماس نے آج ایک بیان میں کہا ہےکہ استقامت کے جیالے سرحدوں پر صیہونی جارحیں کا مقابلہ کررہے ہیں اور جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج کے ایک سو دس افسر اور فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔اس بیان کے مطابق حماس کے جیالوں نے پیر کو صیہونی حکومت کی جارحیت کے بائيسویں دن تین آپریشنوں میں انیس صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ ادھر صیہونی حکومت نے اپنے پانچ فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے جس سے صیہونی حکومت کے مطابق اسکے فوجیوں کی ہلاکت اڑتالیس تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر صیہونی وزیر جنگ نے اعتراف کیا ہےکہ غزہ جنگ میں اسرائيل کے بہت سے فوجی مارے گئے ہیں اور اسرائيل کے اہم فوجی کمانڈر بھی اس جنگ میں ہلاک ہوئےہیں۔ صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ ہمیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ اسرائيلی فوج کو اتنا بڑا نقصان ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲