اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گلف نیوز ویب سائٹ نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں لکھاکہ غزہ کے شہری بڑے دشوار حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں اس ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھاہے کہ غزہ میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کا بخوبی مشاہدہ کیاجاسکتاہے صہیونی حکومت کے فوجی اقوام عالم کی آنکھوں کےسامنے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں ،خاص طور سے عورتوں اور بچوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ اور خاص طور سے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز، بی بی سی اور سی این این، وغیرہ نےغزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پر، جن میں زیادہ تر فلسطینی عوام کو نشانہ بنایا جارہاہے خاموشی اختیار کررکھی ہے اور غزہ کے حوالے سے خبروں کو کوریج نہیں دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲