29 جولائی 2014 - 11:46
غزہ میں عید کے دن بھی لاشوں کا انبار

غزہ میں عید کا دن بھی قیامت صغرا کا منظر پیش کررہا تھا اور عید کے دن بھی غزہ کے عوام اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری صہیونی بربریت میں مزید 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غزہ میں گزشتہ 21 روز سے جاری بربریت اور سفاکیت میں اب تک 1060سے زائد نہتے فلسطینی شہید جب کہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ادھرغزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران کی جانے والے امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والی عمارتوں کے ملبے سے 150 سے زائد لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بیشتر لاشیں غزہ کے علاقوں بیتِ حانون، خان یونس اور شجاعیہ سے ملی ہیں۔ واضح رہے کہ 8 جولائی سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے دوران 1115 سے زائد نہتے فلسطینی شہید جب کہ 6550  زخمی ہوچکے ہیں، حماس کی جوابی کارروائیوں میں امریکی فوجیوں سمیت 90 صیہونی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ صیہونی جارحیت کے خلاف اسرائیل کے شہر یروشلم اور مغربی کنارے سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲