اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایکنا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں مسلمانوں کے امور کے مرکز نے شیعوں کے بے رحمانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے ان کو شیعوں کے ابتدائی ترین حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ نائيجیریا کے مسلمانوں کے امور کے مرکز نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس قسم کے تشدد کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے تمام باشندوں کی بلا تفریق نسل و مذہب ان کی حمایت کرے۔ تحریک اسلامی شیعہ سے وابستہ ہفت روزہ جریدے المیزان کے ایڈیٹر ابراہیم موسی نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کی ریلی مکمل طور پر پرامن تھی اور یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ فوج نے کس وجہ سے اندھا دھند فائرنگ کی اور ریلی کے شرکاء پر حملہ کیا۔ ابراہیم موسی نے نائیجیریا کے حکام پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے عالمی یوم القدس کی ریلی پر حملے اور شیعوں کے قتل عام کا منصوبہ بنایا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲