ابنا: علی اکبر ولایتی نے تہران ، ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ چین اور روس کا شمار ان عالمی طاقتوں میں ہوتا ہے جو اپنے وسائل کے تناظر میں ایران کے ساتھ تعاون کے لۓ کوشاں رہتی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل میں اسٹریٹیجک ریسرچ سنٹر(Strategic Research Center) کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ چین، ایران کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں مثبت رائے رکھتا ہے اور چین کے اعلی حکام تہران کے ساتھ تعلقات میں توسیع کے خواہاں ہیں۔ علی اکبر ولایتی نے روس کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران ایران اور روس کے تعلقات میں توسیع آئی ہے اور شام اور عراق کے بارے میں ایران اور روس کی پالیسیوں کے ایک دوسرے سے قریب ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ایران اور روس کی علاقائي اور خارجہ پالیسیوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
.......
/169