ابنا: غزہ......شہدا کے لہو میں ڈوبے فلسطین میں آج عیدالفطر کا دن ہے۔ خوشی کےا س دن بھی غزہ سوگوار ہے۔غم سے بے حال فلسطین میں آج عید کا دن ہے۔جن گلی کوچوں میں کبھی زندگی آب و تاب سے رواں دواں تھی۔ آج ان رستوں پر معصوم فلسطینیوں کے خون کی بو اور ملبے کے ڈھیر ہیں۔عید سے قبل چاند رات کو جہاں دیگر مسلم ممالک کے بازاروں میں گہما گہمی رہی وہیں غزہ کے بچے کھچے بازاروں میں ہو کا عالم تھا۔ غم میں ڈوبے فلسطینیوں میں چاند رات منانے کی ہمت نہ تھی۔ غزہ کی گلیوں میں لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرتے گھو متے رہے۔ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں رہنے والے فلسطینیوں نے نم آنکھوں کے ساتھ چاند رات کے آخری لمحا ت میں عید کے لیے کچھ خریداری کی۔ الخلیل کے بازار میں شہریوں نے غزہ کے شہداء سے یکجہتی کے لیے مارچ کیا۔ عید بھی گزر جائے گی مگر معصوم بچوں اور بے گناہ فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اسرائیل سے کون حساب لے گا؟
































.......
/169