اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر داخلہ نے صیہونی مظالم سے ملت فلسطین کی نجات کا راستہ فلسطینیوں کے ریفرینڈم کوقرار دیا ہے۔ اسماعیل نجار نے اتوار کے دن ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلسطینی عوام اپنے ووٹ ڈالیں اور ایک آزاد حکومت تشکیل دیں تو وہ صیہونی مظالم سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اسماعیل نجار نے غزہ پٹی کے نہتے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو اس حکومت کی سیاسی خودنمائی اور کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی استقامت پوری طاقت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف ڈٹی ہوئي ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲