اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الیوم السابع نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ سے وابستہ عالمی عذائی پروگرام اور بچوں کے فنڈ کے ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہےکہ اگر جنوبی سوڈان میں جھڑپوں کا یہ سلسلہ جارہا تو دسیوں ہزار افراد بھوک کی وجہ سے لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے جنوبی سوڈان کے شمال میں ایک پناہ گزین کیمپ کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے 29 لاکھ افراد انسان دوستانہ امداد پر اپنی زندگی بسر کررہے ہیں۔ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ امداد کے کواڈینیٹر جان گینگ نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ جنوبی سوڈان میں تشدد اور نقل مکانی نے اس ملک کی معیشت کی کمر توڑ دی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں داخلی جھڑپوں کا آغاز 2013 میں ہوا تھا اور ابھی بھی اس ملک کے صوبوں نیل علیا، یونیٹی اور جونگلی میں یہ جھڑپیں جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲